تازہ ترین
سپریم کورٹ نوٹس لے اوراپنے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے لیے یوبی ایل کوپابند کریں کہ وہ پوری پنشن اداکرے ۔ یوبی ایل ملازمین
ایبٹ آباد( چیف رپورٹر) دیر آئے درست آئے یوبی ایل بینک کے بیس سال قبل نکالے گئے ملازمین چیف جسٹس کے سوموٹوایکشن کے تحت پنشن کے حقدار قرارپائے گئے 2016میں چیف جسٹس سپریم کورٹ نے بیس سال قبل نوکری سے نکالے گئے ملازمین کی فریاد پرایکشن لیاتھاجس کے تحت 13فروری2018ء کویوبی ایل ملازمین کے حق میں آٹھ ہزار روپے ماہانہ پنشن کاحکم جاری کیا جبکہ بینک نے ملازمین کوچارہزارروپے کے حساب سے پنشن جاری کرنے کاحکم جاری کردیا ہے اوراسی طرح سپریم کورٹ کے یو بی ایل ملازمین کی بیوہ کوبھی اس فیصلے میں آٹھ ہزار پنشن کاحقدار ٹھہرایا تھا لیکن انہیں بھی چارہزار روپے کے حساب سے پنشن دی جارہی ہے سپریم کورٹ نوٹس لے اوراپنے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے لیے یوبی ایل کوپابند کریں کہ وہ پوری پنشن اداکرے تاکہ ملازمین کون کاحق مل سکے ۔
Facebook Comments