تازہ ترین

چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ؛۔جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا گُل نصیب اُس کے بھائی زرنصیب اور فرنٹ مین اسرار الدین کے اثاثہ جات کی چیکنگ کیلئے سومو ٹو ایکشن لے کر اُنہیں انصاف دلایا جائے۔ناصر احمد خان

چترال ( نمایندہ آوازچترال ) چترال کے معروف گورنمنٹ کنٹریکٹر ناصر احمد خان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے ۔ کہ جمیعت العلماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا گُل نصیب اُس کے بھائی زرنصیب اور فرنٹ مین اسرار الدین کے اثاثہ جات کی چیکنگ کیلئے سومو ٹو ایکشن لے کر اُنہیں انصاف دلایا جائے ، جنہوں نے دھوکا دہی اور فراڈ کے ذریعے اُن کے فرم کو بوگس طور پر استعمال کرکے اُنہیں بڑے پیمانے پر مالی نقصان پہنچایا ہے ۔ چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اپنے سابقہ سنیٹر شپ کے دوران مولانا گُل نصیب نے اپنے فنڈ اپنے بھائی کے ذریعے میرے جعلی دستخطوں اور میرے فرم کے نام کو استعمال کرکے حکومت کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ۔ اور میری ساکھ کو بھی مجروح کیا ۔ ناصر احمد نے مطالبہ کیا ۔ کہ محکمہ پاک پی ڈبلیو ڈی میں مجھ سے منسوب تمام دستخطوں کی فرنزک لیبارٹری ٹیسٹ کی جائے اور اصل مجرمان کو کٹہرے میں لا کر اُن کو دھوکا دہی کی کڑی سزا دی جائے ۔ انہوں نے امیر جمیعت العلماء اسلام مولانا فضل الرحمن اور جملہ شوری کے ممبران سے اپیل کی ۔ کہ مولانا گل نصیب جیسے کرپٹ افراد کو الیکشن میں ایم این اے اور ایم پی ایز کی نامزدگی کی ذمہ داریوں سے دور رکھا جائے ۔ جو کرپٹ لوگوں کو ہی سپورٹ کرکے آگے لائے گا ۔ اور جمیعت کی بدنامی کے علاوہ کرپشن کو فروغ ملے گا ۔ انہوں نے اُن کی جگہ سلیکشن کے اس عمل کیلئے بے داغ ، نیک اور خدا ترس افراد کے تعین کا مطالبہ کیا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button