تازہ ترین

شندورکیلئےاس سال سول پول سے بھی کھلاڑیوں کا چناؤ عمل میں لایا جائے۔۔پولو کھلاڑی گلگت بلتستان

گلگت( آوازچترال رپورٹ) جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر ہم صوبائی و ضلعی پولو ایسو سی ایشن کو مبارکبار پیش کرتے ہیں جنہوں نے بغیر کسی لڑائی جھگڑے اور کوئی خاص سیکیورٹی کے اتنی بڑی تعداد میں شائقین پولو کو کنٹرول کیااور ایونٹ کے انعقاد کے لئے بہترین انتظامات کئے۔ان خیالات کا اظہار مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پولو کھلاڑیوں جن میں عمران احمد، امتیاز، عامر خان، ندیم ناصر، کامران اشرف، عدنان، اشرف خان ، عبدالقدوس ، عابد اقبال ، مرزہ جان ، تقی علی، سہیل و دیگر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پولو واحد کھیل ہے جس میں زیادہ سے زیادہ لوگ موجود ہوتے ہیں جس کے ذریعے سے امن و بھائی چارگی کی فضاء اور ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے جس پر ڈائریکٹر گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ حسین علی صوبائی و ضلعی پولو ایسو سی ایشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ پولو کھیل کے ترویج کے لئے بھر پور اقدامات کئے جس پر انہیں ایوارڈ سے نوازا جائے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کھیلوں کے بادشاہ اور بادشاہوں کے کھیل پولو کے کھیل کے لئے اقدامات کریں اور شندور کے لئے اس سال سول پول سے بھی کھلاڑیوں کا چناؤ عمل میں لایا جائے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button