تازہ ترین

آج کی دھماکہ خیز خبر حکومت اور اپوزیشن نگران وزیراعظم کے نام پرمتفق ہو گئی خورشید شاہ کب اعلان کرنے والے ہیں؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت اور اپوزیشن کا نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق، اعلان 15مئی کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کا نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہو گیا۔ نگران وزیراعظم کیلئے 6نام زیر غور تھے جن میںسے ایک پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے نام پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی متفق ہو چکے ہیں جس کے نام کا اعلان اپوزیشن لیڈر خود کرینگے۔ ان ا کہنا تھا کہ نام متفقہ ہے اور میرے دل میں محفوظ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بہت اچھا راز داں ہوں میڈیا جتنا بھی کہے وقت سے پہلے نام نہیں دوں گا ۔اگر وقت سے پہلے نام کا پتہ لگ جائے تو میڈیا اس کا تیا پانچہ کر دیتا ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button