تازہ ترین

پبلک سروس کمیشن سے پرنسپل کیلئے چترال سے فرخندہ جبین سمیت صرف دو خواتین نے کوالیفائی کرلیا

  • چترال (   آوازچترال رپورٹ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکشن ڈیپارٹمنٹ میں پرنسپل اور وائس پرنسپل (فیمل ) بی پی ایس 18کے 107 اسامیوں کو حتمی شکل دیکر اپنی سفارشات جمعرات کے دن صوبائی حکومت کو ارسال کردیا ہے ۔ جن میں صوبے کے پانچوں زون کے امیدوار شامل ہیں ۔ جبکہ زون تھری چترال سے صرف دو امیدوار وں نے ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرکے پرنسپل کی اسامی کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔ ان میں فرخندہ جبین دختر عبد الکریم ساکن دنین اور حسینہ بی بی دختر عبد الحسین شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ فرخندہ جبین کی حال ہی میں سبجیکٹ سپشلسٹ (اکنامکس) بی پی ایس 17کی پوزیشن پر بھی ترقی ہوئی تھی ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button