55

2018 کے عام انتخابات کب ہوں گے ؟ الیکشن کمیشن نے تاریخ طے کر لی ، بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد (  آوازچترال آن لائن )نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے 25 یا 26 جولائی کی مجوزہ تاریخ طے کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے امیدوارں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتا ل کیلئے 8 روز رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم صدر مملکت سے حتمی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن شیڈول جاری کرے گا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن صدر پاکستان سے انتخابات کی تاریخ کی منظوری لینے کا پابندہے, الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخری ہفتے میں سمری صدر مملکت ممنون حسین کو ارسال کرےگا ۔واضح رہے کہ موجودہ حکومت 30 مئی کو ختم ہونے جار ہی ہے ۔

Facebook Comments