تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کے تین فعال کارکنان نے ضلعے میں پارٹی قائد میاں محمدنواز شریف کی کارکردگی کے پیش نظرپاکستان مسلم لیک (ن) میں شمولیت کا اعلان

چترال (نمائندہ آوازچترال) منگل کے روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک اہم اجلاس کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے تین فعال کارکنان نے ضلعے میں پارٹی قائد میاں محمدنواز شریف کی کارکردگی کے پیش نظر اس پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا جوکہ پارٹی کے صدر نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ کے زیر صدارت ٹاؤن ہال میں Image may contain: 2 people, people sitting, people standing and indoorمنعقدہوا جس میں پارٹی کے رہنما سید احمد خان صفت زرین محمد کوثر ایڈوکیٹ، محمد وزیر خان، خورشید مغل، سردار یفتالی، عمران الملک، فضل رحیم ایڈوکیٹ، ساجداللہ ایڈوکیٹ ،غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ، بی بی جان اور دوسروں نے خطاب کی۔ اس موقع پرنوجوان کونسلر ذاہدالرحمن۔وقار ،قاضی اسد،محمد نواب اورغوچ اور وقاراحمد مغلاندہ نے باضابطہ طور پر پی ایم ایل این میں شمولیت کا اعلان کیا جس پر انہیں خوش آمدید کہا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے 12۔مئی کو دورہ چترال کے حوالے سے مختلف امور زیر غور آئے جبکہ اس موقع پر کہا گیا کہ Image may contain: 5 people, people smiling, people standing and indoorپارٹی قائدمیاں نواز شریف رمضان المبارک کے فوراً چترال کے دورے پر آئیں گے جس کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا جس نے چترال میں ریکارڈ ترقیاتی کام سرانجام دے کر چترالی عوام کا دل جیت لیا ہے۔ اس موقع پر مزید بتایاگیا کہ ایم این اے شہزادہ افتخارالدین بہت جلد ہی PML-Nمیں شرکت کا اعلان کریں گے جس سے پارٹی کو مزید تقویت ملے گی۔Image may contain: 3 people, people sitting and indoor

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button