احسن اقبال پر حملہ اس لیے کیا کیونکہ۔۔۔“حملہ آور عابد کے ابتدائی بیان نے تہلکہ مچا دیا
نارووال ( آوازچترال)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم عابد نے پولیس کا ابتدائی بیان دے دیا جس میں اس نے کہا ہے کہ احسن اقبال کے ختم نبوت کے حوالے سے بیانات پر رنج تھا اس لیے حملہ کیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جس سے ابتدائی تفتیش میں اس نے کہا کہ احسن اقبال نے ختم نبوت کے حوالے سے جو بیانات دئیے تھے اس پر رنج تھا اس وجہ سے احسن اقبال پر حملے کے لیے موقع کی تلاش میں تھا ،آج جب احسن اقبال عیسائی کمیونٹی کی تقریب میں آئے تو موقع پا کر حملہ کردیا ۔واضح رہے کہ نارووال کے علاقے کنجرور میں عیسائی کمیونٹی کی تقریب سے واپس جاتے ہوئے احسن اقبال پر حملہ آور عابد نے فائرنگ کردی جس کے باعث احسن اقبال کے بازو میں گولی لگ گئی اور انہیںتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔