آئین کہتا ہے کہ ملک منتخب نمائندے ہی چلائیں گے:چیف جسٹس آف پاکستان
اسلام آباد( آوازچترال رپورٹ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ عدلیہ نے آئین کے تحفظ اوردفاع کا حلف لے رکھا ہے،مقننہ کا احترام کرتے ہیں،آئین کا ابتدائیہ کہتاہے ملک منتخب نمائند وں کے ذریعے چلایاجائیگا،یہی آئین کی کمانڈہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارکاجوڈیشل کانفرنس کے ا ختتامی اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم عوام کے بنیادی حقوق کے محافظ ہیں،کسی کوبنیادی حقوق سلب کرنےکی اجازت نہیں دیں گے،آئین سازی کے عمل کا تہہ دل سے احترام کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم بہت خوش نصیب ہیں کہ ہمارے پاس آئین ہے، ہم کبھی اپنے ا ٓئینی حلف کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ ریاست کا تیسرا بڑا ستون ہے جو آئین کی محافظ بھی ہے۔چیف جسٹس کہتے ہیں کہ قانون کی حکمرانی سے معاشرے کامیابیاں حاصل کرتے ہیں،پاکستان میں قراردادیں منظورہوجاتی ہیں اصل مسئلہ عمل درآمدکاہے۔چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کانفرنس کی سفارشات پرعملدرآمدکمیٹی بنانے کا اعلان بھی کیا،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میری استدعاہوگی جسٹس آصف کھوسہ عمل درآمد کمیٹی کے سر براہ ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ بارکونسلزلااینڈجسٹس کمیشن کوسفارشات پیش کرسکتی ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ جب سیکریٹری قانون تھاتودیکھاکئی قوانین متصادم اوربےکارہیں،وکلا برادری سفارشات دے تا کہ ایسے قوانین قانون کی کتابوں سے نکا لے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ تنازعات کے متبادل حل کاطریقہ کارپاکستان میں کوئی نیاتصورنہیں اس کی جڑگاوں میں پنچایت نظام سے ہے،بابارحمتے کے فیصلے کواس کی ساکھ پراعتمادکے باعث سب مانتے ہیں۔