تازہ ترین

خان صاحب ! میں خطرناک ہوں تو آپ نواز شریف کے ساتھ صلح کرلیں: شہباز شریف

رحیم یار خان (  آوازچترال رپورٹ ) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجلی آئے گی تو پاکستان آگے بڑھے گا اور وہ وقت ضرورآئے گا جب بجلی کے اندھیرے ہمیشہ کے لیے دورہوجائیں گے، ہم نے اپنے خزانوں سے اورچین کی مدد سے پاکستان میں بجلی کی پیداواربڑھائی، انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا خان صاحب اگر میں نواز شریف سے زیادہ خطرناک ہوں تو آپ نواز شریف کے ساتھ صلح کرلیں۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے نوازشریف کی قیادت میں ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے ، بجلی آئے گی توپاکستان آگے بڑھے گا۔ 2013 کویاد کریں جب بجلی جاتی تھی توآتی نہیں تھی،آج بجلی ہے،کبھی جاتی ہے مگرآتی ضرورہے،ہم نے اپنے خزانوں سے اورچین کی مدد سے پاکستان میں بجلی کی پیداواربڑھائی اوروہ وقت ضرورآئے گا جب بجلی کے اندھیرے ہمیشہ کے لیے دورہوجائیں گے۔جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والوں پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دورمیں اسے ریگستان بنایااور ہم نے چولستان میں سولرپاورلگاکراسے ترقی اورخوشحالی میں بدل دیا۔یہ لوگ کھوکھلے دعوے کرتے ہیں ہم نے کام کر کے دکھائے۔شہباز شریف نے اپنی توپوں کا رخ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کہتے ہیں یہ جوشہبازشریف ہیں نوازشریف سے زیادہ خطرناک ہے،میں خطرناک آدمی ہوں میں توپاکستان کوعظیم مملکت بناؤں گا۔ اسپتال،سڑکیں،یونیورسٹیاں بناتا جاؤں گا،ہم پنجاب میں 12 نئی یونیورسٹیاں بنائیں گے،خان صاحب آپ کواب پتا چلاکہ نوازشریف بیچارا ایک بھولا بھالا شریف آدمی ہے اگرمیں خطرناک آدمی ہوں توخان صاحب آپ نوازشریف سے صلح کرلیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button