تازہ ترین

چوہدری نثار تحریک انصاف میں کب شامل ہو رہے ہیں؟ ان سے آپ کی آخری ملاقات کب ہوئی تھی؟ حامد میر کے اصرار پر عمران خان نے ایسا جواب دیدیا کہ سب کچھ کھل کر سامنے آ گیا

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں جب عمران خان سے چوہدری نثار سے ملاقات بارے پوچھا تو عمران خان سینئر صحافی کا سوال گول کر گئے، پروگرام میں جب عمران خان سے پوچھا کہ آپ چوہدری نثار کو بار بار پارٹی میں آنے کی پیشکش کر رہے ہیں لیکن وہ نہیں آ رہے، جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اس پر میں کیا کہہ سکتا ہوں، ہر انسان نے خود فیصلہ کرنا ہوتاہے اور میرے خیال میں چوہدری نثار کو تحریک انصاف میں آ جانا چاہیے۔ابھی عمران خان سوال کا جواب دے ہی رہے تھے کہ سینئر صحافی حامد میر نے ایک اور سوال پوچھ لیا کہ آپ کی چوہدری نثار سے آخری ملاقات کب ہوئی؟  عمران خان یہ سوال سن کر مسکرائے اور کہنے لگے کہ چلیں میں آپ کو یہ پھر کبھی بعد میں بتاؤں گا، سینئر صحافی درمیان میں دوبارہ بول پڑے اور پوچھا کہ لگتا ہے کہ یعنی حال ہی میں آپ کی ان سے کوئی ملاقات ہوئی ہے، سینئر صحافی کے اس سوال پر عمران خا ن نے مسکراتے ہوئیجواب دیا کہ اس کا جواب میں نہیں دوں گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button