53

عظیم اللہ کی اچانک انتقال پر سرتاج احمد کی طرف سے اظہار تعزیت

 پشاور (   آوازچترال رپورٹ ) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے چیئرمین سرتاج احمد خان نے چترال کے معروف شخصیت عظیم اللہ کی اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم ایک اچھے اور ملنسار بھائی سے محروم ہوگئے ہیں ۔   انھوں نے عظیم اللہ محروم کی خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے روح کی ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے ۔انھوں نے کہا کہ عظیم اللہ اپنے نام کے قول ایک عظیم انسان تھے ۔ جنھوں نے چیمبر کے ایگزیکٹیو ممبر کی حیثیت سے گران قدر خدمات سرانجام دی ہے ۔ جس سے چترال کے مختلف علاقوں کے کاروباری حضرات کبھی فراموش نہیں کرینگے ۔ انھوں نے مذید کہاکہ عظیم اللہ بحثیت ایگریکلچر سٹ بھی چترال کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے چکا ہے ۔ جوکہ ناقابل فراموش ہیں۔ اور شاید ہی کوئی دوسر ا شخص اسکی کمی کو پُر کرسکے۔اللہ تعالیٰ انھیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں آمین!

Facebook Comments