تھانہ دروش کے ایس ایچ او بلبل حسن کو ضلع کا نمبرون ایس ایچ اوکے طورپر سرٹیفیکٹ گریڈ ٹو اور نقد انعامات سے نوازاگیا
چترال ( آوازچترال رپورٹ) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن اختر حیات گنڈا پور نے ضلع چترال کی سطح پر تھانہ دروش کے ایس ایچ اوبلبل حسن کو ضلع کا نمبرون ایس ایچ اوکے طورپر سرٹیفیکیٹ گریڈ ٹو اور نقد انعامات سے نوازا ہے جبکہ تھانہ ایون کے تفتیشی افیسر علی احمد کو نمبر ون تفتیشی آفیسر اور حوالدار سید عبد العزیز محرر تھانہ بمبوریت چترال کو بھی ضلع کا نمبر ون محرر کے طور پر نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹ دیاہے۔ چترال اور دروش کے عوام نے ڈی آئی جی ملاکنڈ ریجن اورڈی پی اوچترال کی طرف سے میرٹ پر فیصلہ کرکے پولیس افسران کو سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات کے حقدار ٹھہرانے پر ان کا شکریہ اد اکیا ہے، اور یہ توقع ظاہر کی کہ چترال پولیس کے دیگر افسران اور جوان بھی اپنے ان بھائیوں کی طرح چترال کے عوام کی جان و مال کی حفاظت اور خدمات کی انجام دہی میں مزید تیزی لا کر اپنا فریضہ سرانجام دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔