تازہ ترین

دس سالہ دوراقتدارمیں تحصیل دروش کی پسماندگی کومددنظررکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھادیاہے ۔ایم پی اے سلیم خان

چترال( آوازچترالرپورٹ)رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان نے ورڈپ بالااورپائیں کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے دس سالہ دوراقتدارمیں تحصیل دروش کی پسماندگی کومددنظررکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھادیاہے یہاں کے عوام خوددیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے عوامی مسائل کومددنظررکھتے ہوئے بجلی کے ٹرانسمیشن لائن کے لئے 15ہزارفٹ برقی تاراورکھمبے اپنے جیب سے دینے کااعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ عارضی طور پربجلی کی بحالی کے لئے ٹرانسمیشن لائن بچھانے میں عوام خودپہل کریں اورمتعلقہ ادارے سے ورڈپ کوبجلی دینے کے حوالے سے رابطہ کرنے کی یقین دہانی کی۔اس موقع پرعلماء ونگ کے ضلعی سینئرنائب صدر(ر)صوبیداردنیاربیگ اوردیگرعمائدین نے ایم پی اے سلیم خان کاشکریہ اداکیا۔سلیم خان نے ورڈپ بالاکے آبنوشی کامسئلہ بھی حل کرنے کی یقین دہانی کی۔ اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی علماء ونگ کے صدرمولاناقاری نظام الدین،ضلعی سینئرنائب صدرانجینئرفضل ربی جان،سب ڈویژن چترال کے صدرعالم زیب ایڈوکیٹ،تحصیل دروش کے صدرعبدالحمیدایڈوکیٹ وجنرل سیکرٹری مہترژاؤسکندراحمدخان،صدرپی پی پی یوسی ارندوحاجی غازی خان دیگرپارٹی ورکرز موجودتھے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button