تازہ ترین

دنیا کی بہترین افواج کی تازہ ترین فہرست جاری کر دی گئی،پاک فوج کو فہرست میں کون سا نمبر دیا گیا ہے؟

 لاہور( آوازچترالرپورٹ) گلوبل فائر پاور نامی بین الاقوامی جریدے نے دنیا کی بیس بہترین افواج کی فہرست جاری کر دی ہے، جاری کی گئی اس فہرست میں دفاعی بجٹ اور افرادی قوت کے حساب سے دنیا کی بڑی افواج کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ اس فہرست میں پاک آرمی کو بھی شامل کیا گیا ہے،امریکہ کو اس فہرست میں دنیا کی سب سے طاقتور اور بڑی فوج قرار دیا گیا ہے، واضح رہے کہ امریکی فوج کو 627 ارب ڈالرز سالانہ بجٹ ملتا ہے، امریکی فوجیوں کی تعداد بیس لاکھ سے زیادہ ہے، دوسرے نمبر پر روس کی فوجہے اور چین کی فوج تیسرے نمبر دنیا کی بہترین اور طاقتور فوج قرار پائی ہے، پاک فوج کو اس فہرست میں 17 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ محدود وسائل ہونے کے باوجود پاک فوج کو دنیا کی بہترین افواج کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے پاک آرمی کو سات ارب ڈالرز کا بجٹ ملتا ہے لیکن اس کے باوجود پاک آرمی اپنے آپ کو دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ثابت کرنے میں کامیاب رہی، گلوبل فائر پاور نامی بین الاقوامی جریدے کی طرف سے جاری کی گئی اس فہرست میں مسلم ممالک میں پاکستان کے علاوہ ایران، مصر، ترکی اور انڈونیشیا کی افواج شامل ہیں۔  گلوبل فائر پاور نامی بین الاقوامی جریدے نے دنیا کی بیس بہترین افواج کی فہرست جاری کر دی ہے، جاری کی گئی اس فہرست میں دفاعی بجٹ اور افرادی قوت کے حساب سے دنیا کی بڑی افواج کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ اس فہرست میں پاک آرمی کو بھی شامل کیا گیا ہے، امریکہ کو اس فہرست میں دنیا کی سب سے طاقتور اور بڑی فوج قرار دیا گیا ہے، واضح رہے کہ امریکی فوج کو 627 ارب ڈالرز سالانہ بجٹ ملتا ہے، امریکی فوجیوں کی تعداد بیس لاکھ سے زیادہ ہے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button