تازہ ترین

ستاروں کی روشنی میں آج کا دن آپ کیلئے کیسا رہے گا ؟

برج حمل

 مئی01    منگل۔مالی مسائل کا خاتمہ ہو سکے گا۔ لیکن بحث و تکرار سے گریز لازمی ہے ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔ رشتے داروں کے تعاون سے گھریلو مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی ہوگی۔

برج ثور

 مئی01     منگل۔کسی دھوکہ اور فریب سے دوچار ہوں کے۔ اپنی انا کو بکھرنے نہ دیں نہ ہی خود کو کمزور سمجھیں۔ ذرائع ابلاغ کے ذریعے کسی انتقامی کارروائی کی دھمکیاں مل سکتی ہیں۔

برج جوزا

 مئی01    منگل۔سوشل تقریبات میں شمولیت سے آپ کی حیثیت و شخصیت اور سحر انگیزی میں اضافہ ہوگا۔ دوسرے آپ سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔

برج سرطان

 مئی01   منگل۔وراثتی امور میں خواہشات کے برعکس مشکلات اور قانونی پیچیدگیوں کا سامنا پیش آسکتا ہے۔ ازدواجی مشکلات اور دوسروں سے اختلافات رائے پیدا ہو سکتا ہے۔

برج اسد

 مئی01  منگل۔محبت اور پسند کا رشتہ بھی طے ہو سکتا ہے۔ بیرون ملک سفر میں مشکلات یا رکاوٹ کا امکان ہے۔ دوران سفر اپنے ضروری کاغذات و سامان کی حفاظت رکھیں۔

برج سنبلہ

 مئی01   منگل۔گھریلو معاملات آپ کی مشکلات کم ہو سکیں گی۔ کاروباری معاملات میں فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ گھریلو اور خاندانی معاملات کو طے کر سکیں گے۔

برج میزان

 مئی01  منگل۔عزیز و اقارب سے اختلاف رائے اور لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے نیز دوران سفر اپنے سامان کی حفاظت کریں جلد بازی سے ٹریفک حادثات کا بھی اندیشہ ہے۔

برج عقرب

 مئی01  منگل۔کاروباری مشترکہ مفادات کے سلسلے میں نیک وسائل ملیں گے جو فائدہ مند ثابت ہونگے۔ انعامی سکیموں کی طرف آپ کی دلچسپیاں بڑھیں گی۔

برج قوس

 مئی01 منگل۔گھریلو معاملات خاص توجہ کے مستحق ہونگے۔لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔

برج جدی

 مئی01  منگل۔مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ جذبات اور غصے پر قابو کی ضرورت ہے ورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی اور مسائل درپیش رہیں گی۔

برج دلو

 مئی01    منگل۔صحت سے متعلقہ معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تخلیقی کاموں کو سراہا جائے گا۔ یہ ہفتہ خاصی عزت و وشہرت کا حامل ہوگا۔

برج حوت

 مئی01    منگل۔کیرئیر میں درپیش مسائل میں کمی اور کاروباری امور ترقی کی طرف گامزن ہونگے اہم کاروباری معاہدے طے ہونگے جو منافع بخش رہیں گے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button