70

سی آر ایس پی کے زیر اہتمام ہیلتھ اور ہائی جین کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار

چترال ( آوازچترال  رپورٹ ) چترال رورل سپورٹ پروگرام (سی آر ایس پی )کے زیر اہتمام     کے حوالے سے سمینار مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔جس میں طلباء و طالبات کے علاوہ پیشہ ورانہ طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر سجاد اور ڈاکٹر عمران خاص مہمان کی حثیت سے مدعو تھے۔CRSP کے پروگرام Coordinator عابدحسین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔CRSP کے CEO امیر علی شاہ نے کہا کہ CRSP کے قیام کا مقصد چترال کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرنا اور مختلف سیکٹر جیسے and education Sustainable Develoment اور Health and Hygiene میں دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق اگاہی دینا اور اس پر کا م کرنا ہے ۔ڈاکٹر سجاد نے مختلف بیماریوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور ان سے بچنے کے طریقے بتائے۔انھوں نے صفائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زندگی سب سے عظیم نعمت ہے ہم سب کے کندھوں پر یہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ پہلے اپنے آپ کو صحت مند بنائے اپنے معاشرے کو صحت مند بنائے اور اپنے ملک کو صحت مند بنائیں ۔انھوں نے CRSP کے کاموں کو سراہا۔ڈکٹر سجاد نے صحت سے متعلق طلباء و طالبات کے سوالوں کا جواب دیا۔Programme Coordinator عابد حسین تقی نے کہا کہ ہمیں اپنے جسم کی صفائی کے ساتھ ساتھ اپنے دل اور ذہن کی بھی صفائی کرنی چاہئے ۔جب ہمارا ذہن صاف ہوگا تب ہمار ا سوچ مثبت ہوگا۔اور فلاحی کاموں کو مقصد حیات بنائیں گے ۔انھوں نے مزید کہا کہ معاشرتی اور سماجی بیماریاں جیسے دھوکہ،قتل ،خودکشی ، بچوں کے ساتھ جنسی ذیادتی اور دہشتگردی کو نوجوانوں نے اپنے مثبت سوچ اور حکمت عملی سے ختم کرنا ہے ۔تب ہما را معاشرہ صاف اور صحت مند ہوگا۔

Facebook Comments