102

لاہور میں عوام نہیں ہمارے ترقیاتی کام عمران خان کا استقبال کریں گے:شہباز شریف

لاہور میں عوام نہیں ہمارے ترقیاتی کام عمران خان کا استقبال کریں گے:شہباز شریف

مردان ( آوازچترال آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر ووزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان لاہور آنا چاہتے ہیں ضرور آئیں ،وہاں عوام نہیں ہمارے ترقیاتی کام ان کا استقبا ل کریں گے،زرداری اور نیازی ایک اور ایک کو گیارہ کہتے ہیں،2018 میں ووٹ سے دونوں کو نو دو گیارہ کریں گے،ہ آپ ہمٰیں ووٹ کی طاقت دیں ہم اقتدار  میں آنے کے بعد پنجاب کی طرح یہاں بھی دانش سکولز بنائیں گے۔مردان میں مسلم لیگ ن کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی صدر و وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست صرف دھرنے کی ہے ،اسلام آباد میں دھرنے سے چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہوا،دھرنے سے پاکستان کو نقصان اوربھارت کو فائدہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی پشاور میں تباہی مچاتا رہا اورعمران خان نتھیا گلی میں آرام کرتا رہا۔ شہباز شریف کہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہوسکتی تھی،لیکن عمران خان نے5 سال میں منفی 6 میگاواٹ بجلی دی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ ایک ارب درخت لگاکر ریکارڈ بناو¿ں گا،انھوں نے مالم جبہ میں اپنے دوستوں کو زمینیں بانٹیں صوبے میں کہیں ترقی نہیں ہوئی البتہ پیسہ جیبوں میں گیا،کرپشن کیخلاف جہاد کا کہتے ہیں، خیبربینک میں فراڈ ہوا۔پشاور کے برباد ہونے پر بہت افسوس ہوا،سارے قصے قصہ خوانی بازار میں ثابت ہوئے،دن رات جھوٹ بولتے ،الزام لگاتے ہیں، عمران خان کہتے تھے کہ یہ میٹرو نہیں جنگلا بس ہے اب یہ پشاو ر میں 75 ارب روپے میں بن رہی ہے۔

Facebook Comments