تازہ ترین

آرمی چیف نے اس پولیس اہلکار کیلئے مصنوعی ٹانگ بنانے کا حکم دیا تو ڈیرہ غازی خان کی پولیس نے اپنے اہلکار کو ایسے اعزاز سے نواز دیا کہ ویڈیو دیکھ کر ہر کوئی نعرہ لگائے گا کہ ’پنجاب پولیس زندہ باد

 ڈیرہ غازی خان (  آوازچترال آن لائن )پنجاب پولیس کے کانسٹیبل صابر حسین پاکستان کے وہ ہیرو ہیں جنہوں نے دہشتگردوں کا سینہ تان کر مقابلہ کیا اور انہیں شکست دی تاہم اس جنگ میں وہ اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہو گئے لیکن ان کے ساتھی پولیس افسروں نے انہیں انتہائی شاندار اعزاز سے نوا ز دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس بہادر سپوت کیلئے مصنوعی ٹانگ بنانے کا حکم جاری کیا تو ہر طرف سے آرمی چیف کے اس اقدام کو بے انتہا پسند کیا گیا تاہم ان کے ساتھی پولیس اہلکار بھی پیچھے نہ رہے اور اپنے بھائی کو شاندار اعزاز سے نوازا ۔ پولیس افسران کی بڑی تعداد انہیں زبردست پروٹوکول کے ساتھ ان کے گھر لینے پہنچی جہاں پھول کی پتیاں نچھاو ر کر کے ان کا استقبال کیا گیا جس کے بعد انہیں سفید رنگ کی گاڑی میں بٹھایا گیا اور پنڈال میں لے جایا گیا جہاں ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ساتھیوں کی جانب سے ایسا رد عمل دیکھنے پر صابر حسین اپنے آنسوﺅں پر قابو نہ رکھ پائے ۔

 ویڈیو دیکھیں:

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button