تازہ ترین

ستاروں کی روشنی میں آج کا دن آپ کیلئے کیسا رہے گا

رج حمل

 اپریل 28   ہفتہ۔بیرون ملک مقیم دوست احباب رابطے میں رہیں گے اور مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔

برج ثور

 اپریل 28   ہفتہ۔بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کی خواہش پوری ہو سکے گی۔ شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔تخلیقی کاموں کو سراہا جائے گا۔ حاسدین زیر ہو سکیں گے۔

برج جوزا

 اپریل 28   ہفتہ۔بہن بھائیوں کا تعاون رہے گا۔ جس سے گھریلو ماحول مزید خوشگوار ہو جائے گا۔ والدین کی صحت کا خاص خیال رکھئے۔ اساتذہ کا تعاون حاصل رہے گا۔

برج سرطان

 اپریل 28   ہفتہ۔مالی پوزیشن کی بہتری کیساتھ گھریلو مسائل بھی حل ہو سکیں گے۔ اولاد راحت کا باعث ہوگی اور انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔

برج اسد

 اپریل 28   ہفتہ۔انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔ بیرون ملک سفر میں ابھی کچھ تاخیر ہے۔شریک حیات کا تعاون حاصل ہوگا ۔جس سے گھریلو ماحول پر سکون رہے گا۔

برج سنبلہ

 اپریل 28   ہفتہ۔لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے لہٰذا اپنے غصے پر قابو رکھئے۔

برج میزان

 اپریل 28  ہفتہ۔ڈپریشن میں کمی آئے گی۔ شخصیت میں نکھار کے ساتھ سچ میں بھی پختگی آئے گی جو کہ فائدہ مند ہوگی۔بحث و تکرار سے گریز ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے ۔

برج عقرب

 اپریل 28  ہفتہ۔اولاد کا ساتھ رہے گا۔ جس سے مصروفیت میں کمی ہو سکے گی۔ شریک حیات مدد گار ثابت ہوگا۔ آپ کا سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔رشتہ دار پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔

برج قوس

 اپریل 28   ہفتہ۔خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔

برج جدی

 اپریل 28   ہفتہ۔غصے اور جذبات پر قابو رکھئے اور صبر و تحمل سے کام لیں ورنہ لڑائی جھگڑے اور نقصان کا اندیشہ ہے۔ کاروباری معاملات تسلی بخش حد تک بہتر رہیں گے۔

برج دلو

 اپریل 28  ہفتہ۔وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔والدین کا تعاون حاصل رہے گا۔شخصیت میں نکھار کے ساتھ سوچ  میں بھی پختگی آئے گی ۔

برج حوت

 اپریل 28  ہفتہ۔انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔شراکتی کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا جس کے باعث مالی پوزیشن بھی مزید بہتر ہوگی۔مسائل کا مثبت حل نکل سکے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button