75

انتخابات سے قبل بلدیاتی اداروں کو معطل کرنے یا تحلیل کیاجائے گا یا نہیں؟ اہم ترین اعلان کردیاگیا

 حافظ آباد(آئی این پی)گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو معطل کرنے یا تحلیل کرنے کا کوئی قانونی اور آئینی جواز نہیں ہے۔ اس لئے بلدیاتی ادارے تحلیل نہیں ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مسلم لیگ ن ضلع حافظ آباد کے سینئر نائب صدر اور چےئرمین یونین کونسل رسولپورتارڑچوہدری محمد بخش تارڑ کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کرنے والے ایک وفد سے دوران گفتگو کیا۔ گورنر محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ یونین کونسل عوام کینمائندگی گراس روٹ پر کرتی ہے۔اور ہم یونین کونسلوں کے ممبران کو اختیارت  کے ساتھ ساتھ بھرپور وسائل بھی مہیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو چاہئے کہ وہ عوام کی خدمت کے لئے اپنی بھرپور صلاحتیں بروئے کارلائیں ۔ تاکہ وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کیا جاسکے۔ اس موقع پر چوہدری محمد بخش تارڑ نے گورنر کو علاقہ کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ وفد چوہدری ظفر اﷲگورایہ، جہاں خان تارڑ، ملک محمد شوکت بھی موجود تھے۔

Facebook Comments