تازہ ترین

آپ بجٹ کے ساتھ یہ کام کر سکتے ہیں“وزیراعظم نے بجٹ پیش کیے جانے سے قبل ایسا اعلان کر دیا کہ اپوزیشن کا سب سے بڑا اعتراض دور کر دیا

 اسلام آباد ( آوازچترا ل نیوز )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آنے والی حکومت کے پاس یہ اختیار ہو گا کہ وہ بجٹ میں تبدیلی کر سکتے ہیں ،ایسا پہلے بھی ہوا ہے اور آج بھی ہوسکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ آنے والی حکومت کا حق ہے کہ وہ بجٹ میں تبدیلی کر سکتی ہے لیکن میں بھی دیکھوں گا کہ وہ اس بجٹ میں کتنی اور کیا تبدیلی کرے گی ۔بجٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مفتاح اسماعیل بجٹ پیش کر رہے ہیں ،یہ کابینہ کا فیصلہ ہے اس میں کوئی غیر آئینی بات نہیں بلکہ یہ مکمل طور پر آئین کے مطابق ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اصول ہوتا ہے کہ جو بجٹ کے حوالے سے محنت کرے اور اس کی تیاری کرے ،بجٹ پڑھ کر سنانا بھی اس کا حق ہوتا ہے ،رانا افضل صاحب وزیر مملکت ہیں ،وہ ہمارے لیے بھی محترم ہیں لیکن ان کی ذمہ داریوں کا ہم سب کو پتہ ہے۔شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن سے کہا کہ ہمت پیدا کریں اور بجٹ سنیں ،اسے سن کر آپ کو تکلیف ضرور ہو گی کیونکہ اس بجٹ میں جو ریلیف ہے اس سے پہلے کسی حکومت نے عوام کو اتنا ریلیف نہیں دیا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button