53

وزیراعظم کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس،رمضان پیکج کی منظوری دے دی گئی

وزیراعظم کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس،رمضان پیکج کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد( آوازچترا ل نیوز )وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی طرف سے فراہم کردہ 19 اشیائے ضروریہ کے لئے رمضان ریلیف پیکیج 2018کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں ریلیف پیکیج کے تحت جن اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی ان میں آٹا، چینی، خوردنی تیل و گھی، دالیں، بیسن، کھجوروں، چاول، سکواشز، دودھ اور چائے شامل ہیں۔ حکومت اس پیکیج کے تحت ایک ارب 73 کروڑ 30 لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رمضان پیکیج کے تحت روزمرہ استعمال کی اشیا مارکیٹ سے کم نرخوں پر فراہم کی جانی چاہئیں

Facebook Comments