تازہ ترین

آپ کے چہرے کی خوشی بتا رہی کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی شامل ہونے جار ہے ہیں ؟ صحافی نے یہ سوال عمران خان سے کیا تو آگے سے انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ سن کر ن لیگ کے ہوش اڑ جائیں گے

اسلام آباد ( آوازچترال )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اچانک لاہور میں اپنی سرگرمیاں منسوخ کر کے ہنگامی بنیادوں پر اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ،ائیر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بڑی وکٹ گرنے والی ہے اس لیے اسلام آباد جا رہا ہوں۔تفصیل کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا چوہدری نثار تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ؟اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ میں ابھی یہ نہیں بتانے لگا ،پھر صحافی نے صحافی نے کہا ”خان صاحب !آپ کی مسکراہٹ بتا رہی ہے کہ چوہدری نثار تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں “۔اس پر عمران خان نے کہا کہ ایک بہت بڑی زبردست وکٹ گرنے والی ہے ،29اپریل کے بعد سیلاب سونامی پلس بننے والا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک عوام کا سونامی اور دوسرا پی ٹی آئی میں سونامی آنے والا ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button