تازہ ترین

عالمی ہفتہ امیونائزیشن کے سلسلے میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام واک

 چترال (  آوازچترال نیوز) عالمی ہفتہ امیونائزیشن کے سلسلے میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام ایک واک منعقدہو ا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اسرار اللہ اور کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر فیاض رومی نے کی جبکہ ڈاکٹرز کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی جوکہ ڈسڑکٹ ہیلتھ آفس سے شروع ہوکر ٹاؤن ہال میں احتتام پذیر ہوا ۔ ٹاؤن ہال میں امیونائزیشن ویک کی افتتاحی تقریب میں ڈی سی چترال ارشاد سودھر ، ایڈیشنل ڈی سی منہاس الدین اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی موجود تھے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button