زرداری اورنواز شریف سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا:عمران خان
لندن( آوازچترال رپورٹ )پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ زرداری اورنواز شریف سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا،ان دونوں جماعتوں نے 18 ویں ترمیم اور میثاق جمہوریت کے تحت مک مکا کیا،یہ مک مکا کریں گے تو صاف شفاف الیکشن کیسے ہونگے؟نگراں حکومت صاف شفاف الیکشن کے لیے ہوتی ہے، لیکن نگراں حکومت،الیکشن کمیشن میں کون ہوگا؟ان دونوں جماعتوں نے میثاق جمہوریت کیا،پچھلی باربھی نگراں حکومت کیلیے دونوں جماعتوں نے مک مکاکیا،ساری جماعتوں نے 2013 کے الیکشن میں کہا کہ دھاندلی ہوئی۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ چوہدر ی سرورکواپوزیشن اورہمیں جوائن کرنے و الے ا راکین نے بھی ووٹ دیے،سینیٹ الیکشن میںاصل مسئلہ بکنے والوں کاہے،خریدنے والوں کی ذمے داری الگ ہے،عوام کے و وٹ لےکرجنہوں نے خودکو نیلام کیا اصل ذمے داروہ ہیں۔انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ ہم نے اپنے لوگوں کے خلاف ایکشن لے کرباقی جماعتوں کیلیے موقع پیدا کیاکہ وہ بھی اپنے لوگوں کیخلاف ایکشن لیں،کیادیگرجماعتیں بھی اپنے لوگوں کیخلاف ایکشن لیں گی؟کیاان میں اخلاقی جرات ہے؟اگردیگرجماعتوں نے ا گرایکشن نہ لیا توبتا دوں گا کہ ان کے کونسے لوگ بکے،یہ لوگ پہلی بارنہیں پچھلے 30 سال سے بک رہے ہیں،تمام جماعتوں کے سربراہوں کو ان لوگوں کے بکنے کا علم ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ29 اپریل کو لاہور میں مدر آف آل جلسہ ہوگا،لوگ ثابت کریں گے کہ وہ قانون کی بالادستی کیلیے کھڑے ہیں ،سائیکل اور رکشا چورکو جیل میں ڈالا جاتا ہے،کیوں بڑے لوگوں کوپروٹوکول اورغریب کی تھانے میں چھترول ہوتی ہے؟