تازہ ترین

پیپلزپارٹی ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑی آئی ہے جس کیلئے بحیثیت ایک سیاسی ورکر آپ کوہماراساتھ دیناہوگا، سلیم خان

  چترال( نمائندہ آوازچترال)گذشتہ روزبکرآبادپاکستان پیپلزپارٹی کاایک شمولیتی تقریب منعقدہوئی جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان،ضلعی جنرل سیکرٹری محمدحکیم ایڈوکیٹ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری قاصی فیصل اوردیگرپارٹی ورکرکثیرتعدادمیں موجودتھے ۔ اس موقع پرشفیق الرحمن ،جان محمد،شجاع الحق ،عارف الرحمن ،وجاہت اللہ پاکستان تحریک انصاف،بب شیرین ،حاجی نواز،سرفراز،ملازم شاہ اوردیگرجماعت اسلامی کوخیربادکہتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی ۔جس پرایم پی اے سلیم خان نے نئے شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کومبارک پیش کرتے ہوئے ہارپہناکرانہیں خوش آمدیدکیا۔سلیم خان نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑی آئی ہے جس کیلئے بحیثیت ایک سیاسی ورکر آپ کوہماراساتھ دیناہوگا،نوجوانوں کوباعزت روزگارکے مواقع فراہم کرناپیپلزپارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button