تازہ ترین

چترال کے بالائی علاقوں‌میں‌برف باری ، کریم آباد میں‌9انچ برف پڑی

چترال ( نمائندہ آوازچترال)چترال شہر میں گزشتہ چار دنوں سے وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں و بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس کے نتیجے میں چترال کے بالائی علاقوں بروغل، لاسپور ، ارکاری ، بیگوشٹ ، شیخ سلیم اور کریم آباد میں چار سے 9انچ تک برف پڑ ی ہے ۔ کریم آباد میں شدید برف باری کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ کھمبے گرنے کی وجہ سے بجلی کی ترسیل گزشتہ دن سے بند ہے ۔ Image may contain: mountain, sky, outdoor and natureپہاڑی تودہ گرنے سے کریم آباد اور آرکاری ویلی کی سڑکیں مختلف مقامات پر بند ہیں جبکہ پہاڑی پتھر گرنے کے خدشے کے نظر جمعہ کے دن اکثر طلباو طالبات بھی سکول جانے سے قاصر رہے ۔ کریم کے ممبر تحصیل کونسل محمد علی نے چترال ٹائمز کو بتایا کہ شدید برف باری کی وجہ سے تودہ گرنے کے خدشات کے پیش نظر لوگوں‌کو محفوط مقامات پر منتقل کیا گیا ہے. انھوں نے بتایا بے وقت برف باری کی وجہ سے خوبائی و دیگر پھلدار درختوں‌کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے.

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button