نیب ریفرنسز، احتساب عدالت نے مریم نواز، نوازشریف کی ایک ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی
اسلام آباد ( آوازچترال) احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف اور مریم نواز کی ایک ہفتے کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی تاہم نیب کی نئے شواہد کو ریکارڈ کا حصہ بنانے اور گواہ ظاہرشاہ کا بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست منظور کرلی۔مقامی میڈیا کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈریفرنس کیس کی سماعت کی جس دوران نوازشریف اور مریم نواز کی ایک دن کی حاضری سے استثیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی تاہم سات روز کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کو ہدایت کی کہ اگر کسی مجبور ی کی وجہ سے آپ کے موکل پیش نہیں ہوسکے تو دوبارہ اس وقت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے سکتے ہیں لیکن فی الوقت یہ درخواست منظور نہیں ۔ دوسری طرف عدالت نے نیب کی طرف سے نیا گواہ پیش کرنے کی درخواست منظور کرلی اور پیر کو ظاہرشاہ کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا