تازہ ترین

شاہد آفریدی کی بین الاقوامی کرکٹ میں دھماکہ خیز واپسی ،کس انٹرنیشنل ٹیم کے خلاف اورکب میدان میں اتریں گے؟ حیرت انگیز اعلان کردیاگیا

 لاہور (نیوزڈیسک)پاکستانی مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی اور شعیب ملک آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی چیریٹی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں آئی سی سی ریسٹ آف ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے کالی آندھی کے خلاف شیڈول میچ کیلئے فرسٹ گروپ آف پلیئرز کا اعلان کر دیا ہے جن میں شاہد آفریدی، شعیب ملک اور سری لنکا کے تھسارا پریرا شامل ہیں، بقیہ سکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتوں میں کیا جائے گا، آفریدی نے مارچ 2016ء میں آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا تھااور اب وہ تھوڑی دیر کیلئے دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کریں گے۔ آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ عظیم مقصد کیلئے میرا انتخاب کیا گیا، کرکٹ میں سب کھلاڑی ایک فیملی کی طرح ہوتے ہیں، ہمارا پیشہ اور اخلاقی فرض بھی یہی ہے کہ ضرورت کے وقت سب اکٹھے ہو جائیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ لارڈز میں اس میچ کے انعقاد سے اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، میری اس گراؤنڈ سے اچھی یادیں وابستہ ہیں، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو کامیابی دلانے میں کردار ادا کروں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button