تازہ ترین

خیبرپختونخوا کے تمام بورڈز کے ملازمین کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

پشاور ( آوازچترال  رپورٹ )خیبرپختونخوا کے تمام بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ملازمین نے آج سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کے بعد اپنی ہڑتال ختم کرنے کااعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان مذکورہ ملازمین نے سپیکرصوبائی اسمبلی اسد قیصر سے پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر تمام بی آئی ایس ایز کے صدور اورملازمین کے نمائندوں نے تنظیم نو (ری سٹرکچرنگ) کے لئے مجوزہ بل کے بارے میں اپنے تحفظات سے متعلق سپیکر کو تفصیلی طورپر آگاہ کیا جس پر سپیکر نے انہیں یقین دلایا کہ جب تک تمام متعلقہ افراد اورسٹیک ہولڈر ز خاص طورپر بورڈ زکے ملازمین کو اعتماد میں نہ لیا جائے اور ان کی مشکلات کا ازالہ نہ کیا جائے اس بل کو کسی صورت بھی اسمبلی میں پیش نہیں کیاجائے گا۔ان بورڈز کے ملازمین کے نمائندوں نے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو مطلع کیا کہ مجوزہ بل جلدی میں بنایا گیا ہے اور اساتذہ ،والدین، طلباء اور نہ ہی ملازمین کو اعتماد میں لیاگیا۔یہی وجہ ہے کہ مجوزہ ری سٹرکچرنگ سے ان بورڈوں کی خودمختاری بری طرح متاثر ہوگی۔ سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے انہیں غور سے سنا اور یقین دلایا کہ اس وقت تک کوئی بل پیش نہیں کیا جائیگاجب تک کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشکلات مناسب طورپر حل نہیں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عام حالات میں ایسے بل جائزہ کے لئے سلیکٹیڈ کمیٹی کو بھیج دیئے جاتے ہیں اورپھر اسمبلی میں پیش کیے جاتے ہیں۔ایسا اس لیے کیاجاتا ہے کہ لیجسلیشن کامناسب معائنہ کیاجائے اور تمام سٹیک ہولڈرز کی مشکلات کو حل کیا جاسکے ۔تاہم اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ کیس میں امتحانات کی تاریخ کا اعلان ہوچکاہے اسلئے انہوں نے یقین دلایا کہ ملازمین کی شکایات کاحل پہلے نکالاجائے گااور پھر اُن کی قسمت کا فیصلہ کیاجائے گا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ چونکہ موجودہ اسمبلی کادور تقریباًختم ہونے والا ہے تاہم مستقبل کی اسمبلی میں بھی ان کی شکایات کا بھر پور خیال رکھا جائے گا۔ تمام بورڈوں کے ملازمین نے سپیکر اسد قیصرکے جذبے کی تعریف کی اور اپنی ہڑتال کے خاتمہ کااعلان کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button