عمران خان کی زیرصدارت خیبر پختونخواپارلیمانی بورڈ کا اجلاس،امیدواروں سے ٹکٹ کی درخواست کیساتھ حلف وفاداری وصول کرنے کا بھی فیصلہ
اسلام آباد ( آوازچترال آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی زیر صدارت خیبر پختونخواپارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ا میدواروں سے ٹکٹ کی درخواست کیساتھ حلف وفاداری وصول کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کا خیبر پختونخواپارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں کہنا تھا کہ اس صوبے میں تحریک انصاف مضبوط اور مستحکم ہے،امیدواروں کے چناومیں نہایت احتیاط برتیں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواکے عوام صوبے میں تحریک انصاف کی کارکردگی سے مطمئن ہیں،تعلیم یافتہ،متحرک اورپارٹی کے جانثارنوجوانوں کوبطورخاص سامنے لائیں گے عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں خیبرپختونخواسے مو صول ہونےوالی درخواستوں کی ابتدائی پڑتال کی گئی جبکہ پارٹی الیکشن مینجمنٹ سیل کے سربراہ کی جانب سے بو رڈ کوتفصیلی بریفنگ دی گئی،اجلاس میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک سمیت بورڈکے اراکین اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی ٹکٹ 4مئی کی حتمی تاریخ گزرنے کے بعد اجرا کی جائے گا۔ اجلاس میں 29 اپریل کے جلسہ سےمتعلق بھی بات چیت کی گئی جبکہ ریجنل صدورکو جلسے کی تیاریوں اور شرکت سے متعلق اہداف دینے پراتفاق ہوا ہے۔