پاکستانی کی پوری تاریخ ووٹ کی پامالی کے تماشے سے بھری پڑی ہے ، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ تاریخی المیے نے جنم دیا:نواز شریف
اسلام آباد ( آوازچترال آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی پوری تاریخ ووٹ کی پامالی کے تماشے سے بھری پڑی ہے اس لیے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ تاریخی المیے نے جنم دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں عوام کی رائے کو بار بار کچلا گیا اور جمہوری قوتوں کو غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا نشا نہ بنا یا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ عوام کے فیصلے بعض حلقوں کو پسند نہ آئیں لیکن ان فیصلوں کو دل و جان سے تسلیم کیا جا نا چاہیے ۔اسلام آباد میں وو ٹ کو عزت دو کے نام سے ہونے والے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کچھ دنوں سے صحافی تاحیات نا اہلی پر رد عمل جاننا چاہتے تھے لیکن میں نے اس حوالے سے بیان نہیں دیا کیو نکہ میں نہ تو پٹیشنر تھا اور نہ ہی فریق ،اس کیس میں وکیل نے کہا تھا ہم فریق نہیں بنیں گے ،ہم جانتے ہیں جب عدالتی عمل خود ہی فریق بن جائے تو وکیل اور دلیل کسی کام کے نہیں رہتے ۔انہوں نے کہا کہ لیگی امید واروں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں ،لیگی شخصیات نیب کے بھی نشانے پر ہیں ، اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر کے بڑ ی بڑی جماعتوں کو چھوٹے چھوٹے گروپس میں بانٹا جا رہا ہے تاکہ کٹھ پتلیوں کی حکومت بنائی جا سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں نے پاکستان میں لگنے والے تمام مارشل لاﺅں کو قبول کر کے اسے جائز قرار دیا ۔ نواز شریف نے کہا کہ آج تک کسی وزیراعظم نے آئینی مدت پوری نہیں کی ،ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دے دی گئی ،بے نظیر بھٹو کو قتل کرادیا گیا اور مجھے ہائی جیکر بنا کر اٹک قلعہ میں بند کردیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومتی معاملات بھی عدالتی گرفت میں ہیں ،ایسے وقت میں جب 18لاکھ مقدمات تاخیر کا شکار ہیں او ر لوگوں کو عدالتوں سے سنگین نوعیت کی شکایات ہیں ،عدالتیں پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قوانین کو بھی کالعدم قرار دے رہی ہیں