نواز شریف اور مریم نواز نے ملک سے فوری روانگی کا فیصلہ کر لیا کیونکہ ۔۔۔
لندن ( آوازچترال آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت سے متعلق تشویشناک خبر آگئی۔ترجمان شریف خاندان کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز شدید علیل ہیں اور گزشتہ کئی دنوں سے لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بیگم نواز کی ناساز طبیعت کے باعث کل نواز شریف لندن روانہ ہونگے ،مریم نواز بھی اپنے والد کے ساتھ والدہ سے ملنے کے لیے لندن جائیں گی ۔دوسری جانب مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر ی والدہ دوبارہ ہسپتال میں داخل ہو گئی ہیں ،مہربانی فرما کر انہیں اپنی خصوصی دعاﺅں میں یاد رکھیں۔انہوں نے کہاکہ میں جانتی ہوں دعا سب کچھ کر سکتی ہے ،اللہ تعالیٰ دعاﺅں کا جواب دیتے ہیں ۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور لندن میں ان کا علاج جاری ہے اس سلسلے میں کئی مرتبہ ان کی کیمو تھراپی بھی ہو چکی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر کے مریضوں کے لیے کیمو تھراپی ایک تکلیف دہ عمل ہے ۔