تازہ ترین

گولین گول نہربوبکہ تین دن کے اندر کام شروع نہیں ہوا تو گولین گول پراجیکٹ کے گاڑیون کو چلنے نہیں دینگے۔ مولانا عبدالقہار

چترال(نمائندہ آواز چترال )متاثرہ گولین گول نہربوبکہ تین دن کے اندر کام شروع نہیں ہوا تو گولین گول پراجیکٹ کے گاڑیون کو چلنے نہیں دینگے ان خیالات کا اطہار مولانا عبدالقہار نے میٹنگ کے شراکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔انہون نے ڈپٹی کمشنر چترال ۔ڈسٹرکٹ ناظم چترال اور ڈی پی او چترال سے مطالبہ کیا ہے کہ گولین گول ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کے ڈائریکٹر نے ڈیم تعمیر کرتے وقت نہر دوبارہ تعمیر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ نہر بروقت بحال نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے فصلیں اور درخت سوکھ گئے۔انھوں نے کہا کہ پی ڈی حسب وعدہ نہر بوبکہ بحال کرے بصورت دیگر اگر تین دن کے اندر نہر پر کام شروع نہ ہوا تو ہم گولین روڈ پر پراجیکٹ اور واپڈا کے گاڑیوں کی آمدورفت بند کردیں گے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button