تازہ ترین

پارٹی کے کچھ لوگوں نے ضمیربیچا،اب انہیں پارٹی سے نکالیں گے:عمران خان

 مردان ( آوازچترال آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ جوبھی اقتدارمیں آتا ہے مولانا فضل الرحمان اس کے ساتھ فٹ ہوجاتے ہیں،پرویزمشرف،زرداری،نوازشریف سمیت فضل الرحمان سب کے ساتھ رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان میرے ساتھ فٹ نہیں ہوسکتے، فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے کسی اورکوسازش کرنےکی ضرورت نہیں، ہماری پارٹی کے کچھ لوگوں نے ضمیربیچا،اب انہیں پارٹی سے نکالیں گے۔مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ ملک کے سارے لٹیرے اکٹھے ہوگئے ہیں، یہ لٹیرے عوام کا پیسا چوری کرکے باہر لے گئے ہیں،یہ لٹیرے اداروں پر حملہ کررہے ہیں،سپریم کورٹ کے جج کے گھر پرگولیاں چلائی گئیں ،یہ لوگ پاناماجے آئی ٹی ممبران کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، واجد ضیا آپ گھبرانا نہیں،پوری قوم آپ کے ساتھ ہے،قوم اپنی عدلیہ اور انصاف کیساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قبائلی عوام کے ساتھ کھڑے ہیںہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ، پہلے دن ہی کہا تھا کہ ہمیں امریکی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے،اگرفاٹا اورخیبرپختونخوا کا انضمام ہوا توہم فاٹا میں ترقیاتی کام کراسکیں گے، کس نے فاٹا اورخیبرپختونخوا کا انضمام روکا تھا؟فضل الرحمان ،اچکزئی نے پی ٹی آئی کے خوف سے فاٹا،خیبرپختونخوا کاانضمام نہیں ہونے دیا۔ عمران خان کا کہناتھا کہ قبائلی علاقوں کے لوگوں کے مسائل کا حل فاٹا اورپختونخوا کا انضمام ہے۔عمران خان خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 14 یا 17ایم پی ایزنے ضمیربیچا،انہیں پارٹی سے نکالیں گے،ضمیر فروشوں کوتحریک انصاف میں نہیں رکھیں گے،پی ٹی آئی حکومت نے ایک ارب درخت لگائے،پختونخوا کا بلدیاتی نظام دیگرصوبوں سے بہترہے،مزید بہترکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے ساتھ سب سے زیادہ پروٹوکول کی گاڑیاں ہوتی ہیں،قوم سے پیسااکٹھاکروں گاکبھی کسی سے قرضا نہیں لوں گا بھیک نہیں مانگیں گے،نہ کبھی کسی کےسامنے جھکاہوں نہ قوم کو کسی کے سامنے جھکنے دوں گا،قوم خوش ہے عدلیہ نے طاقتوروزیراعظم کوانصاف کے کٹہرے میں کھڑاکیا۔ان کا کہناتھا کہ مینارپاکستان پرپوری قوم اکٹھی ہوگی،پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ 29 اپریل کومینارپاکستان پرہوگا، ہم نے پاکستان کی جمہوریت کے لیے اسلام آباد میں 126 دن کا دھرنا دیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button