تازہ ترین

ممتاز عالم دین دارالعلوم دیوبند کے صدر مہتمم حضرت مولانا سالم قاسمی کی وفات پر اظہار افسوس ۔ مولانا عبد الاکبر چترالی

پشاور( نمائندہ آوازچترال ) جمعیت اتحاد العلما ء خیبر پختونخوا کے صدر مولانا عبد الاکبر چترالی نے جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر المرکز الاسلامی پشاور سے جاری ایک بیان میں ممتاز عالم دین دارالعلوم دیوبند کے صدر مہتمم حضرت مولانا سالم قاسمی کی وفات پر گہردکھ اور افسوس اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کی وفات سے انسانیت اپنے ایک سچے خیر خوا ہ سے محروم ہو گئی ہے مرحوم نے نہ صرف تعلیمی اور علمی خدمات سے انسانیت کی سچی خدمت کی بلکہ اپنی پوری زندگی انسانیت کو کامل اور مکمل کامیابی دلانے کی انتھک کوششوں میں لگا دی حقیقت یہ ہے کہ مرحوم ایک عالم بے بد ل ا ور ولی کامل تھے مرحوم بے پناہ خوبیوں کے مالک تھے اور اپنی پوری زندگی قرآن و سنت کی اشاعت اور دین اسلام کا پیغام پوری انسانیت تک پہنچانے کیلئے کیلئے وقف کر رکھی تھی آپ کی وفات سے نہ صرف دین انسانیت دین اسلام کے سچے طالبین اور خادمین اور پوری انسانیت ایک ایسے راہ براور کامیابی کی منزلوں کا پتہ دینے والے ایک ایسے روشن چراغ سے محروم ہو گئی جو اندھیروں کو ختم کرنے والا روشن سورج تھا ہماری دعائیں ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین اور پوری امت کو اس پر صبر جمیل اور بہترین نعم البدل عطا فرمائے اور مرحوم کی مغفرت فرما کر اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button