چترال میں ٹیلی نار کی ناقص سر وس سے صا رفین پر یشان ہیں ،شہباز احمد
چترال ( نمائندہ آوازچترال ) ممبر نیشنل یوتھ اسمبلی شہباز احمد نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال میں ٹیلی نارصارفین کوسروس دینے میں بُری طرح نا کام رہا ہے ہروقت نیٹ ور ک مصروف رہتاہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات درپیش ہو تے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ چترال ٹاون میں جب ٹیلی نار نے سروس شروع کیا تھا اس وقت صارفین کی تعداد کم تھی اور جو ٹاور شروع میں لگائے تھے آج بھی وہی کام کررہے ہیں تا ہم صارفین کی تعداد میں کئی گنا اضا فہ ہواہیں ۔ٹیلی نارجلد از جلد سروس میں بہتری لانے کے لیے صارفین کے تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹاور کے تعداد میں اضا فہ کریں اگر نا قص سر وس کا سلسلہ جا ری رہاتو ٹیلی نار صارفین ٹیلی نارسروس کا بائیکاٹ کریں گے اور ساتھ کورٹ جانے کا بھی حق رکھتے ہیں۔اُنہوں نے پی ٹی آے حکام سے مطا لبہ کیاکہ جلد ازجلد ٹیلی نار کوکوالٹی سروس دینے کا پا بند بنا ئیں ۔