احتساب عدالت کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے استفسار کیا کہ یہ کون لوگ ہیں جنہوں نے جے آئی ٹی کے ہیروں کی مدد کی ،یہ لوگ کونسے محکمے سے آئے تھے اور انہیں یہ کردار کس نے سونپا تھا اور اس سے متعلق حقائق کیوں چھپائے گئے ،جب واجد ضیا سے ان افراد کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ کہتے ہیں میں نہیں بتا سکتا ،کیوں نہیں بتا سکتے ؟۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف مقدمہ بنا ،لہذا مجھے بتا یا جانا چاہیے یہ نا معلوم افراد کہاں سے آئے تھے ؟،اس قوم کے مقدر کا فیصلہ کون کر رہا ہے ،یہ سب باتیں افسوسناک اور تکلیف دہ ہیں ۔ن لیگ چھوڑ کر جانے والوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ مفاد پرست لوگ ہیں ،جب ہماری حکومت بنی تو ن لیگ میں شامل ہو گئے ،میرے دل میں کبھی بھی ان لوگوں کی قدر نہیں رہی ۔
69
اب تو یہ پول بھی کھل گیا کہ جے آئی ٹی ۔۔۔“احتساب عدالت کے باہر نواز شریف نے حیران کن بات کہہ دی
Facebook Comments