کسی خاص مہمان کی آمد کے لیے اڈیالہ جیل میں صفائی کی خبریں چل رہی ہیں ؟“احتساب عدالت میں صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا تو آگے سے ایسا جواب مل گیا کہ چیف جسٹس کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

اسلام آباد ( آوازچترال آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 6ماہ کی مدت ٹرائل مکمل کرنے کے لیے نہیں سزا کے لیے ہے ،کیا اڈیالہ والوں کو پہلے ہی پتہ چل گیا کہ کوئی آرہا ہے ۔ احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں وفاداریاں تبدیل کرنے والے کیا ایسے ہی چلے گئے ؟وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو عوام نے ووٹ نہیں دینے ۔اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کسی خاص مہمان کی آمد کے لیے اڈیالہ جیل میں صفائیوں کی خبریں چل رہی ہیں ؟اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں تیاری پہلے سے شروع کردی گئی ہے ،انہیں پہلے ہی پتہ چل گیا ہے کوئی آرہا ہے ،کچھ لوگ کہہ رہے ہیں اڈیالہ میں صفائیاں چل رہی ہیں ۔ایک صحافی نے چوہدری نثار سے متعلق سوال کیا تو نواز شریف نے کہا کہ چوہدری نثار کے بارے میں قوم سب جانتی ہے ،میرے منہ سے نہیں سننا چاہتی ۔