75

حالیہ مردم شماری غلط ہے یا ووٹر لسٹ میں گھپلے ہوئے ہیں.مولانا چترالی

پشاور( آوازچترال رپورٹ)حالیہ مردم شماری غلط ہے یا ووٹر لسٹ میں گھپلے ہوئے ہیں. ۲۰۱۷ ؁ء کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی کل آبادی بیس کروڑ پچہتر لاکھ ہے جب کہ نادرا نے دس کروڑ ۴۲ لاکھ ساٹھ ہزار افراد پر مشتمل ووٹرز لسٹ الیکشن کمیشن کے حوالہ کیے ہیں الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک لاکھوں مزید مر د و خواتین ووٹرز بنیں گے اب سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان کی کل آبادی کے ۵۱ فی صدافراد ووٹر بن سکتے ہیں کیاہر گھر میں محض دو ووٹر اور دو بچے ہیں عملاً یہ ناممکن نظر آرہا ہے اور حقیقت بھی یہی ہے اسی طرح 2017 ؁ء کی مردم شماری پر سوالات اٹھ رہے ہیں لہٰذ ا حکومت پاکستان فوری طور پر نوٹس لے اور موجودہ مردم شماری کا جائزہ لے غلط مردم شماری کی وجہ سے کئی اضلاع کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے اس میں سر فہرست ضلع چترال ہے جس کو 2017 ؁ء کی مردم شماری کو بنیاد بنا کر ایک صوبائی سیٹ سے محروم کر دیا گیا ان خیالات کا اظہارچترال این اے ۔1 سے جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل کے نامزد امید وار مولانا عبد الاکبر چترالی نے نادرا کی جانب سے 10 کروڑ 42 لاکھ 60 ہزار ووٹرز کی لسٹ الیکشن کمیشن کے حوالہ کر نے پر کیا۔

Facebook Comments