پارٹی چھوڑکرجانے والے عادی لوٹے ،ن لیگ کوان کی ضرورت نہیں:مریم اورنگزیب

اسلام آباد ( آوازچترال آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑکرجانے والے عادی لوٹے ہیں ن لیگ کوان کی ضرورت نہیں،وفاداریاں بدلنے والے اپنی عادت سے مجبورہیں،جانناہوگاعادی لوٹوں کوکون لوگ خواب دکھارہے ہیں۔وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کاپریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کانعرہ لگانےوالوں نے سا ڑھے4سال تک ایسی کوئی آوازکیوں نہیں اٹھائی؟ان لوگوں نے ترقیاتی فنڈزلینے کے باوجودحلقوں میں کام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ وفاداریاں بدلنے و الوں کواپنے مفادات کے سو اکسی سے غرض نہیں،وزیراعلیٰ شہبازشریف نے جنوبی پنجاب کوریکارڈترقیاتی منصوبے دیے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام ہواکارخ دیکھ کروفاداریاں بدلنے و الوں انتخابات میں مستردکردیں گے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے نو ازشریف کوپارٹی صدارت کیلیے ووٹ نہیں دیا،نوازشریف ووٹ کے تقدس اورعزت کی جنگ لڑرہے ہیں۔واضح رہے لاہور میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے منحرف اراکین اسمبلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی چھوڑ کر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے کا اعلان کیا تھاان ارکان میں مخدوم خسرو بختیار، عالم ڈار لالیکا ، باسط بخاری، سید اصغر علی شاہ اور رانا قاسم نون شامل ہیں۔