تازہ ترین
عمران خان سمیت تحریک انصاف کے اہم رہنما کن حلقوں سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے؟ فیصلہ ہو گیا، تفصیلات جاری
لاہور ( آوازچترال نیوز ڈیسک) آئندہ انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حلقہ این اے 129 سے انتخاب لڑیں گے۔ تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان قومی اور صوبائی دونوں حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔این اے 133 سے اعجاز چوہدری، این اے 135 سے کرامت کھوکھر، پی پی 144 سے یاسر گیلانی،پی پی 149 سے جاسم اشرف، پی پی 151 سے اسلم اقبال، پی پی 153 سے نوشین حامد، پی پی 157 سے علیم خان، پی پی 158 سے حامد سرور، پی پی 159 سے مراد راس، پی پی 160 سے محمود الرشید، پی پی 161 سے شعیب صدیقی، پی پی 164 سے یوسف میو، پی پی 167 سے سرفراز کھوکھر، پی پی 169 سے چوہدری امین اور پی پی 172 سے رانا جاوید تحریک انصاف کے اُمیدوار ہوں گے۔
Facebook Comments