60

تحریک انصاف کا پیغام گھر پہنچا دیا گیا ہے ، خواتین کو منظم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔۔فلک ناز

چترال ( نمائندہ آوازچترال  ) تحریک انصاف کی خاتون رہنماو ممبر ویمن کور کمیٹی فلک ناز نے کہا ہے ۔ کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی قیادت اور صوبائی وزیر کھیل و ثقافت محمود خان کی رہنمائی اور کوششوں کی بدولت پارٹی کا پیغام گھر گھر پہہنچ گیا ہے ۔ اور تحریک انصاف آنے والے الیکشن میں بھاری منڈیٹ کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ الیکشن 2018کی تیاری کے حوالے سے خواتین کو منظم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اور کرپشن و اقرباء پروری کی سیاست سے تنگ آئے ہوئے لوگ تحریک انصاف کو ایک نجات دہندہ پارٹی کے طور پر دیکھتے ہیں ۔ اور یہ واحد پارٹی ہے جو ملک میں کرپشن کا خاتمہ اور اداروں میں میرٹ کی پالیسی پر سختی سے عمل کرنے پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک کی تاریخ میں وہ پہلی حکومت ہے ۔ جس نے سفارش ، اقربا ء پروری اور رشوت کا خاتمہ کرکے قابل اور باصلاحیت غریب لوگوں کو ملازمتوں کے حصول کے مواقع مہیا کئے ۔ جبکہ پچھلی حکومت میں غریب اور نادار لوگوں کیلئے بغیر رشوت کے ملازمت کا حصول نا ممکن تھا ۔ فلک ناز نے کہا ۔ کہ صوبائی وزیر کھیل نے پانچ سالہ دور حکومت میں کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر اور ثقافت کے تحفظ کیلئے اہم کام کئے ۔ تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے صحت مند تفریح کے مواقع مہیا کئے جاسکیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وہ عنقریب عمران خان کی قیادت میں منسٹر محمود خان و دیگر رہنماؤں کے ساتھ ملاکنڈ کا دورہ کریں گے ۔ اور یہ کامیاب ترین دورہ ہوگا

Facebook Comments