نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی دنیا کی بدترین عورت ہے، اس کے ساتھ دنیا، قبر اور حشر میں کیا ہوگا؟ خادم حسین رضوی نے کھری کھری سنا دیں

لاہور ( آوازچترال رپورٹ) ملالہ یوسف زئی دنیا کی بدترین عورت ہے، ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک کے سربراہ مولوی خادم حسین رضوی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولانا خادم حسین رضوی نے کہاکہ ملالہ نے تسلیمہ نسرین اور سلمان رشدی کے ساتھ تصویریں بنوائیں جو بدترین گستا خ رسولؐ ہیں۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ کے ساتھ تم ملاقاتیں کرتے ہو جبکہ مولوی خادم حسین دہشت گرد ہے، خادم حسین رضوی نے کہا کہ ملالہ دنیا کی وہ بدترین عورت ہے جس نے تسلیمہ نسرین اور سلمان رشدی کے ساتھ کھڑے ہوکر تصویریں بنوائیں۔ اس کو دنیامیں بھی معلوم ہوگا اور قبر اور حشر میں اس کو معلوم ہوگا۔ تم کفر کے کہنے پرملالہ سے ملتے ہو؟اور 16سالوں سے مسلمانوں کی بیٹی عافیہ صدیقی امریکہ کی جیلوں میں بیٹھی ہے اور ہردن وہ امریکی سپاہیوں اور فوجیوں کے طعنے سنتی ہے۔صبح جب جیل کادروازہ کھلتا ہے توامریکی کہتے ہیں کہ رات محمد بن قاسم نہیں آیا؟اس بیٹی کوجا کر ملو۔اس کو ملتے ہوجوکہتی ہے کہ مسلمانوں کوسلمان رشدی کے خلاف کچھ نہیں کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ سلمان رشدی دنیا کا بدترین گستاخ اور تسلیمہ نسرین دنیا کی بدترین گستاخہ ہے۔ ایک گستاخی سلمان رشدی اور ایک تسلیمہ نسرین کی سناؤں تو آپ مجھے مسجد رحمت اللعالمین میں قتل کر دیں کہ مولانا انہوں نے تو یہ بکواس کیا تھا آپ نے یہ بات کیوں سنائی۔ ملالہ ان سے ملی ہے اور ان کے ساتھ تصویریں کھنچوائی ہیں، مولانا خادم حسین رضوی نے کہا کہ ملک کے ذمہ داروں بتاؤ ملالہ کو کیوں مل رہے ہو، دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہو، پاکستان گستاخان رسول کو اوپر لانے کے لیے بنا ہے۔ رسول اللہؐ کی عزت کے لیے یہ ملک بنا اور تم گستاخوں کو پروٹوکول دیتے ہو۔ مولانا خادم حسین رضوی نے کہاکہ ملالہ نے تسلیمہ نسرین اور سلمان رشدی کے ساتھ تصویریں بنوائیں جو بدترین گستا خ رسولؐ ہیں۔