تازہ ترین

آج (ہفتہ) کا دن آپ کیلئے کیسا رہے گا؟

 برج حمل
اپریل 07   ہفتہ۔عزت و شہرت میں اضافہ ہوگا۔ مشترکہ مفاد کے کاموں میں دوسروں پر زیادہ انحصار نہ کریں بلکہ اہم معاملات ذاتی طور پر حل کرنے کی کوشش کریں۔

برج ثور
اپریل 07   ہفتہ۔نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ جذبات امور توجہ طلب ہونگے۔ ساتھ کام کرنے والے ساتھی یا اہل خانہ کے ساتھ اُلجھنے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔

 برج جوزا
اپریل 07   ہفتہ۔کاروباری معاہدے طے پانے کا امکان ہے اس دوران ہوش مندی اور دانشمندی سے کام لیں اور دستاویزات وغیرہ کے معاملے میں عدم توجہی نہ برتیں

برج سرطان
اپریل 07  ہفتہ۔بعض غیر شادی شدہ افراد کی شادی خانہ آبادی کی بات آگے بڑھے گی۔گھریلو امور توجہ طلب ہونگے۔ ملازمتی امور میں مصروفیت رہے گی۔

برج اسد

 اپریل 07  ہفتہ۔نئی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اچھی طرح جانچ پڑتال کر لینا بہتر رہے گا۔ اچھے تعلقات کام کی رفتار و ترقی پر اچھا تاثر چھوڑیں گے۔

برج سنبلہ
اپریل 07   ہفتہ۔ملازمتی امور کی ادائیگی کے دوران افسران بالا یا اپنے ساتھیوں سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ دور دراز کے مقام پر لوگو سے کاروباری نوعیت کا رابطہ ہو سکے گا۔

برج میزان

 اپریل 07  ہفتہ۔کسی نئے پراجیکٹ پر کام شروع کر سکیں گے۔ کام کو جدید و مثبت راہوں پر استوار کر سکیں گے۔ سماجی و رومانوی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔

برج عقرب
اپریل 07  ہفتہ۔عزیز و اقارب کے ساتھ تعلقات میںبگاڑ آنے کا خدشہ ہے ۔ کسی مسئلے کی وجہ سے معاملہ لڑائی جھگڑے تک جا سکتا ہے لہٰذا محتاط رہیں۔

برج قوس

 اپریل 07  ہفتہ۔اپنے نظریات دوسروں پر واضح کر سکیں گے جس سے دوسرے آپ کی مقناطیسی شخصیت سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔سماجی سرگرمیوں میں شرکت سے عزت میں اضافہ ہوگا۔

برج جدی
اپریل 07   ہفتہ۔تفریحی کام اور کاروباری امور ایک ساتھ نہیں چل سکیں کے بلکہ اپنے کام پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہے۔ اپنے طرز عمل کو بھی سنجیدہ بنائیں۔

برج دلو
اپریل 07  ہفتہ۔شخصیت میں ایک نیا نکھار آئے گا۔ دوسرے آپ کی اہمیت کو محسوس کریں گے۔ مستقبل کے متعلق ٹھوس منصوبہ بندی کر سکیں گے۔مفید معلومات حاصل ہو سکیں گی۔

برج حوت
اپریل 07   ہفتہ۔ملازمت کے حصول کیلئے کوشاں رہینگے۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت کر سکیں گے جہاں کسی ایسی شخصیت سے ملاقات ہو سکے گی جو آپ کی رومانوی زندگی پر اثر انداز ہوگی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button