51

عمران خان اردگرد کرپشن کی مشینیں کھڑی کرکے جہاد کا اعلان کررہے ہیں:مولا بخش چانڈیو

اسلام آباد(  آوازچترال آن لائن)مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ عمران خان دائیں بائیں کرپشن کی مشینیں کھڑی کر کے جہاد کا اعلان کر رہے ہیں،سندھ آنا عمران خان کا حق ہے لیکن انھیں یہاں کچھ نہیں ملےگا۔پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کے بیانات پررد عمل دیتے ہوئے مولا بخش چانڈیوکا کہنا تھا کہ کہ طالبان کو بھائی کہنے والا صوفیوں کی سرزمین سے نامراد لوٹے گا، سندھ آنا عمران خان کا حق ہے لیکن انھیں یہاں کچھ نہیں ملےگا کیوں کہ سندھ کے لوگ نظریے کو ووٹ دیتے ہیں، جھوٹ اور منافقت کے سودا گروں کو نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سندھ میں نوازشریف کی طرح مایوسی ہو گی لیکن عمران خان خیبر پختونخوا میں دودھ اور شہد کی نہروں کا پتا بتائیں۔خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سندھ کے دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف شہروں میں ممبر سازی مہم میں شریک ہیں۔حیدرآباد میں تحریک انصاف کی ممبر سازی مہم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بھٹو تو عظیم آدمی تھے لیکن ہم نے زرداری کو سیاسی طور پر زندہ نہیں رہنے دینا۔ان کا کہنا تھا کہ زرداری اژدھا بن کر لوگوں کا خون چوس رہا ہے، وہ چلنے سے بھی قاصر ہے لیکن پھر بھی اس کا پیٹ نہیں بھرتا۔

Facebook Comments