95

یونٹ دو اور تین کی ٹیسٹنگ ، گولین گول بجلی گھر 15اپریل سے ایک ہفتے کیلئے بند رہیگی ،

چترال ( نمائندہ  آوازچترال) ڈپٹی کمشنر چترال کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گولین گول ہائیڈروپاور پراجیکٹ سے چترال کو ملنے والی بجلی ایک ہفتے کیلئے بند رہیگی ۔ اور چترال کے صارفین کو دوبارہ نیشنل گرڈ سے منسلک کیا جائیگا۔پریس ریلیز میں مذید کہا گیا ہے کہ گولین گول پراجیکٹ کی یونٹ دو اور تین کی ٹیسٹنگ 15اپریل سے شروع ہوگی جو ایک ہفتے تک جاری رہیگی ۔پریس ریلیز میں گولین کے باشندوں اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو بھی اطلاع دی گئی ہے کہ ٹیسٹنگ کے دوران گولین گول نالہ کے پانی کی بہاؤمیں غیر متوقع اضافہ اور کمی ہوگی ۔جوبچوں کیلئے خصوصی طور پر خطرناک ہوسکتی ہے ۔ لہذا بچوں کو نالہ کے ایریے سے دور رکھا جائے۔

Facebook Comments