تازہ ترین
عمران خان کی جان کو خطرہ، نواز شریف اور مریم نواز بھی نشانہ پر آگئے، دہشتگرد کیا کرنے والے ہیں؟ انٹیلی جنس رپورٹ نے ہلچل مچا دی
اسلام آباد(آوازچترال رپورٹ .مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف، نواز شریف اور عمران خان کی جان کو خطرہ، انٹیلی جنس رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کو بھیجی گئی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان شہباز شریف، نواز شریف اور عمران خان کی جان کے درپے ہیں اور ان کے قتل کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔ وزارت داخلہ نےانٹیلی جنس رپورٹ موصول ہوتے ہی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے اپنے الرٹ میں نہ صرف شہباز شریف، نواز شریف ور عمران خان کو حفاظتی اقدامات اٹھانے کا کہا ہے بلکہ شریف خاندان کے دیگر افراد کیلئے بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں شریف خاندان کو مطلع کیا گیا ہے کہ دہشتگرد کسی بھی طرح اچانک انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
Facebook Comments