تازہ ترین

کاش یہ جو مقدمہ چل رہا ہے ،ٹی وی پر لائیو دکھا یا جاسکتا: نوا ز شریف

سمندر ی ( آوازچترال رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میری خواہش تھی کہ کاش یہ جو مقدمہ چل رہا ہے ،ٹی وی پر لائیو دکھا یا جاسکتا اور ملک کے عوام دیکھتے کہ مجھے دن رات عوام کی خد مت کرنے کی سزا دی جارہی ہےتفصیلات کے مطابق جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہناتھا کہ عدالت سے سیدھا فیصل آبادآیا ہوں اور میں عدالت میں بیٹھا سوچ رہا تھا کہ ’’نوا زشریف آپ نے قوم کی ایک بارنہیں 3بار خد مت کی ہے ، ملک کو ایٹمی طاقت بنایا ،ایٹمی دھماکے کیے جبکہ کئی لوگوں نے ہمیں ڈرایا لیکن ہم نہیں ڈرے اور بھارت کو ایٹمی دھماکے کرکے منہ توڑ جواب دیا مزید جو خدمت ہوسکی وہ ملک کی کرتے رہے جبکہ سی پیک بنا کر دیا،بجلی کے بحران کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی ،اگلے مہینے فیصل آباد میں بھی ملتان موٹروے کھلنے والی ہے اور پھر آپ فیصلہ کریں گے کہ آپ نے ملتان سے کراچی جانا ہے تو موٹر وے سے جائیں یا ہوائی جہاز سے؟ میں اسی سوچ میں تھا کہ میں تو ملک وقوم کی خدمت کر رہا تھا مجھے کس بات کی سزا دی گئی ؟۔انہوں نے کہاکہ آج تک کسی ٹھیکے میں سے ایک روپیہ نہیں لیا اور نہ آج تک رشوت لی ،میں نے ہمیشہ ایمانداری کے ساتھ کام کیا ہے اور میں ایسے پیسوں پر لعنت بھیجتا ہوں اور جب مجھ پر کسی قسم کا الزام ثابت نہ ہوا تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا اوراب تک میں عدالت میں 50پیشیاں بھگت چکا ہوں ، جو لوگ مجھے نہیں جانتے وہ جان لیں کیونکہ میں پیچھے ہٹنے والابندہ نہیں ہوں۔ان کا عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہناتھا کہ ’’ میں آپ کو آواز دوں گا کیا آپ میرا ساتھ دو گے ؟‘‘میری خواہش تھی کہ کاش احتساب عدالت کی کارروائی ٹی وی پر براہ راست دکھائی جاسکتی اور ملک کے عوام دیکھتے کہ مجھے دن رات عوام کی خد مت کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔یہ قوم اس وقت باعزت بنے گی جب انہیں اپنے ووٹ کی عزت کروانی آئے گی۔ نواز شریف کا مزید کہناتھا کہ ہم کسی کو ملک کے ساتھ زیادتی نہیں کرنے دیں گے کیونکہ پاکستان کسی کی جاگیر نہیں ہے ،عوام کو پاوں تلے روندنے نہیں دیں گے،انشاء اللہ ملک سے اندھیرے ختم ہوں گے اور یہ سب ووٹ کی عزت سے ممکن ہوگا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button